صنعت تضاد
‘’جب
کلام میں ایسے الفاظ لائے جائیں جو معنی کے لحاظ سے
ایک دوسرے کی ضد ہوں ‘’
یاں کے سپید و سیہ میں ہم کو دخل ہے سو اتنا ہے
رات کو رو رو صبح
کیا اور دن کو جوں توں شام کیا
اس شعر میں سپیدوسیہ ،رات و دن اورصبح و شام متضاد الفاظ
ہیں ۔۔۔
مزید مثالوں کی مدد سےصنعت تضاد کو سمجھنے اور آزمائش کے لیے یہاں دبائیں
رعایت لفظی
‘’لفظوں کی مناسبت سےایک ایسی دلچسپ اور مضحکہ خیز
صورت حال کو سطح پر لانا جو پہلے نظروں سے اوجھل تھی’’
شو میکری کی کھولی ہے ہم نے دوکان آج
روٹی کو ہم کمائیں گے جوتے کے زور سے
شو میکری کی دوکان کی رعایت سے محاورہ جوتے کے زور پر لایا گیا ہے اور دلچسپ و مضحکہ خیز صورت حال پیدا کی گئی ہے ۔۔۔۔
ان صنعتوں سے متعلق کیا آپ کے ذہن میں کوئی شعر آتا ہے ؟ کمنٹ کیجیے
کمنٹ میں رائے لازمی دیں آپ کی رائے ہماری طاقت ہے شکریہ
آپ مزید پڑھ سکتے ہیں
سہل ممتنع کی تعریف اور مثالیں یہاں پڑھیں
صنعت حسن تعلیل ملاحظہ فرمائیں انتہائی سادہ اور آسان اندازمیں
صنعت تجنیس کی تعریف اور مثالیں
صنعت مراعات النظیر اور صنعت مبالغہ پڑھیں
صنعت لف و نشر کی تعریف و مثالیں

رعایت لفظی ایک مثال اکبر الہہ آبادی کا یہ شعر ہے
ReplyDeleteمجھ سے انصاف کی امید بے معنی ہے
جس عدالت کا میں جج ہوں وہ دیوانی ہے