Skip to main content

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امیدواروں کے لیے چند ہدایات/PPSC UPDATES 2023| ppsc jobs| Easy General Instructions in Urdu for PPSC Candidates



 اردو مزاحیہ شاعری یہاں پڑھیں

 پنجاب پبلک سروس کمیشن  کے  امیدواروں کے لیے  چند ہدایات

ملک  کے معاشی مسائل اور وبا کی تباہ کاریوں کے بعد بے روزگاری میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔سرکاری نوکری اب خواب بنتا جا رہا ہے  دوسری طرف پنجاب کے پبلک سروس کمیشن سے اکثر نوکریوں کے اشتہار جاری ہوتے ہیں لیکن کم علمی اور نا رسائی کی وجہ سے اکثر نوجوان اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے  پی پی ایس سی نے اپنے فیس  سٹرکچر میں ۲۰۲۲ء میں واضح ترامیم کی ہیں جن کا ادراک نئے  طلبا کو نہیں ہے  آئیے نئے اقدامات اور پرانے قوانین پر نظر دوڑائیں تا کہ کوئی بھی امیدوار کم علمی کی وجہ سے ٹیسٹ کی دوڑ سے بلا مقابلہ باہر نہ نکل جائے۔۔۔

پی پی ایس سی میں اپلائی کرنے والے ہر امیدوار کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ہر  لحاظ سے مکمل آن لائن درخواستیں جمع کروانے کے لیے اشتہار میں دی گئی تمام شرائط و ضوابط اور عمومی ہدایات غور سے پڑھیں ۔ ان کی آن لائن درخواست میں درج تمام کوائف کی   ذمہ داری امید وار پر ہو گی پی پی ایس سی اس کا ذمہ دار نہیں ہو گا۔

فیس کی ادائیگی کا طریقہ کار

امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ ایک پیپر تحریری ٹیسٹ کے لیے 600روپے اور مقابلے کے امتحان کے لیے 1000 روپے بطور امتحانی فیس  جمع کروائیں۔ فیس آن لائن پی ایس آئی ڈی بنا کر ادا  کر ناہو گی۔

۱۔امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ پی ایس آئی ڈی بنانے کے بعد مندرجہ ذیل ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے فیس جمع کروائیں:-

الف- اے ٹی ایم

ب-موبائل فون بینکنگ

ج-انٹر نیٹ بینکنگ

د-کاونٹر پر  ون لنک ممبر بینکوں کی برانچوں میں

ہ-مائیکرو فنانس بینکنگ[جاز کیش،ایزی پیسہ،یو پیسہ اور دیگر مائیکرو فنانس بینکنگ کے ذرائع]

پاکستان سے باہر مقیم وہ افراد جو صوبہ پنجاب کے شہری ہیں وہ  بینکنگ کے اوپر بیان کردہ کسی بھی طریقے کا استعمال کر کے فیس جمع کرواسکتے ہیں معذور افراد [سپیشل افراد] اور پی پی ایس سی کے ملازمین فیس سے مستثنٰی ہیں ۔۔۔

آن لائن اپلائی کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

پی ایس آئی ڈی کیسے بنائیں؟ اور آن لائن فیس جمع کیسے کروائیں  تفصیلات    یہاں دیکھیں۔۔۔۔

آن لائن اپلائی کرتے ہوئے اپنا ذاتی موبائل فون نمبر اور ای میل درج کریں 

خیال رہے کہ کوئی بھی نمبر جو کسی اور نیٹورک پر منتقل کیا گیا ہو وہ نہ دیں اشتہار میں درج تمام کوائف اور تجربہ اچھی طرح دیکھ لیں

گریڈ ۱۸ تک درخواست کی ہارڈکاپی بھیجنی ضرورت نہیں ہوتی اس سے اوپر اگر اشتہار مین مانگی گئی ہو تو تمام ڈاکومنٹ کے ہمراہ آپ پی پی ایس سی کے پتے پہ بھیج سکتے ہیں 


فیس کی ادائیگی کے مندرجہ ذیل طریقے  قابل قبول نہیں:

الف۔پی پی ایس سی کے پرانے چالان فارم[32-A] پر جمع کروائی گئی فیس
ب- بینک ڈرافٹ
ج- پے آرڈر
د-چیک

رموزاوقاف کو آسان انداز میں سمجھنے کے لیے یہاں کلک ۔۔۔۔۔۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن  نے

پنجاب پبلک سروس کمیشن  کے  امیدواروں کے لیے  چند ہدایات/PPSC UPDATES 2023| ppsc  jobs| Easy General Instructions in Urdu  for  PPSC  Candidates


حال ہی میں اپنے قوانین و ضوابط میں بھی تبدیلی کا اعلان کیا ہے ۔جس کا علم  ہونا ہر امیدوار کے لیے ضروری ہے ۔

2021سے پہلے جو امیدوار  کسی بھی پوسٹ کے لیے اپلائی کرتا تھا اس کے پاس  مجموعی طور پر  تین [3] مواقع ہوتےتھےاور انٹرویو میں ناکامی پر اس کا ایک  موقع ضائع ہوتا تھا لیکن  اب معاملہ تھوڑا سا مختلف ہے کمیشن نے تحریری امتحان میں کامیابی کے لیے اب کم سے کم 40٪ فیصد  نمبر رکھے ہیں  جب کہ جو امیدوار  تحریری امتحان میں  40فیصد نمبر  نہیں لے پائے گا اس کا ایک موقع ضائع ہو جائے گا یعنی اب تحریری امتحان دینے سے پہلے ذرا سوچ لیں کیا آپ نے تیاری کی ہوئی ہے ؟اس کے بعد انٹرویو میں جانے کے لیے پی پی ایس سی کی ہدایات کے مطابق 50 فیصد نمبروں کا ہونا ضروری ہے ۔۔۔۔۔یعنی 40 فیصد پہ آپ کامیاب تو ہو سکتے ہیں لیکن انٹرویو کے اہل قرار نہیں پائیں گے ۔۔۔

پی پی ایس سی کی سوائے لیکچررز کی آسامیوں کے کہ وہاں کسی بھی سبجیکٹ کے لیے امیدواروں کے لیے تین 3 چانس ہوتے ہیں یعنی کہ ڈبل ایم ۔اے کی صورت میں ہر دومضامین کے چانس تین تین ہوں گے ۔جب کہ باقی تمام پوسٹوں کے لیے مجموعی طور پر صرف تین 3 چانس ہوں گے۔

پی پی ایس سی  میں ٹیسٹ دینے کے خواہش مند امیدواران سے گزارش ہے کہ وہ پی ایس سی کی ویب سائٹ کو گاہے گاہے وزٹ کرتے رہیں 

کیا آپ  جانتے ہیں کہ آپ کا ٹیسٹ کب تک ہو گاہے ؟ نہیں 

شیڈولڈ ٹیسٹ جاننے کے لیےClick Here



پی پی ایس سی کے متعلق کسی بھی معلومات یا اپڈیٹ کے لیے اس کا وزٹ یہاں کریں Click Here for Updates



آپ مزید پڑھ سکتےہیں:-

    ناصر کاظمی کا مکمل تعارف اور تصنیفات         

نوشی گیلانی کا مزاحیہ انداز میں لکھا گیا خاکہ ''یس شی گیلانی از اشفاق احمد ورک پڑھیں

اردو مزاحیہ شاعری یہاں پڑھیں


بزم فکر اقبال پاکستان کے فورم سے فکر اقبال پر مبنی لیکچر پڑھنے کے لیے یہاں دبائیں  

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

حسن تعلیل||صنعت حسن تعلیل کی مثالیں||اردو کی اہم صنعتیں||urdu ki mashhoor sanatain

  حسن تعلیل اردو لیکچرر کے لیے معاون مواد پڑھنے کے لیے یہاں دبائیں تعلیل عربی زبان کا لفظ ہے جس کا معنی ہے علت یا  وجہ بیان کرنا یا توجیح پیش کرنا ‘’حسن تعلیل شعری صنعت ہے جس میں شاعر کسی واقعے کی اصل منطقی ،جغرافیائی یا سائنسی  وجہ کو نظر انداز کر کے  تخیلاتی جذباتی اور عین شاعرانہ وجہ بیان کرتا ہے ‘’     مثال بے سبب زلزلہ عالم میں نہیں آتا ہے کوئی   بے تاب تہ خاک   تڑپتا      ہو    گا زلزلے کی سائنسی وجہ تو زیر زمیں پلیٹس کے اندر تبدیلی یا ٹکراو کو سمجھا جاتا ہے لیکن  شاعر نے تخیلاتی سطح پہ اس کی شاعرانہ وجہ کسی عاشق کا زیر زمیں تڑپنا بتائی ہے   سب کہاں ؟ کچھ لالہ و گل میں نمایاں ہو گئیں خاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہو گئیں غالب نے اس شعر  گل و لالہ کا نمایاں ہونے کی وجہ زیر زمیں پنہاں ہونے والے خوبصورت چہروں کو بیان کیا ہے  امید ہے آپ حسن تعلیل سے آگاہ ہو چکے ہیں مزید مثالوں اور مشق کے لیے یہاں دبائیں

کہانی از ڈاکٹر سعادت سعید

 کہانی پر کیف رات اپنے تبسم میں غم لیے  پسماندگان زیست پر نوحہ کناں رہی  میں حزن بے کراں تھا یا سیل غم حیات  ہر پل مری نگاہ میں اک روشنی رہی!  وہ روشنی کہ جس سے مرااسم زندہ تھا  وہ روشنی بسر کے کسی سے مری رہی! عہد وفا سے ناتہ مراٹوٹ بھی چکا لیکن وہ رفتگی ہے کہ یوں سوچتا ہوں میں  میری کہانی اس کو اگر یاد بھی نہ ہو میری پرستشوں کی نہیں انتہا کوئی  اس کے سلگتے سانس مری دھڑکنوں میں ہیں ! جب رات بھیگنے لگی میں سوگوار تھا!   تب چاندنی نے جھوم کے مجھ سے کہا چلو!  ان بستیوں میں چلتی ہواؤں کے درمیان  جن کا ہر ایک کو چہ لب بام حشر ہے  جن کے ہر ایک خیمے یہ لکھا ہے میرا نام !  نا آشنا ہوائیں ہیں برق نگاہ حسن  ان کی عنائتوں سے ہرے پیڑ جل گئے  ندی کا بہتا پانی بھی  شعلہ نفس ہوا! جی جگمگا اٹھا تھا، جگر جھلملا اٹھا  میرے گماں میں کوند گئی برق شبنمی اس کا جمال اپنی بقا کا بھرم لیے ہر پل مرے خیال سے بچتا رہا کہ میں ارض بہار عشق کا مالک تھا، پراسے محکوم ہو کے مجھ سے محبت نہ ہوسکی ! میرے لہو سے کرب کی چنگاریاں اٹھیں ...

لطائف اقبال/اردو لطیفے||اردو طنزو مزاح||Allama Muhammad Iqabal

لطائف اقبال علامہ اقبال۔۔۔۔۔ساقی نامہ   مغرب کے اہل سیاست اقبال کی نظر میں کیمرج کے زمانہ میں چند ہم عصروں سے مذہب پر بحث چھڑ گئی۔ایک صاحب پوچھنے لگے مسٹر اقبال یہ کیا بات ہے کہ جتنے پیغمبر اور بانیان مذہب دنیا میں آئے وہ بلا استثنا ایشیا میں مبعوث ہوئے۔یورپ میں ایک بھی نبی مبعوث نہیں ہوا؟ ڈاکٹر صاحب نے جواب دیا۔بھئی شروع شروع میں اللہ میاں اور شیطان نے اپنا اپنا پیترا جما لیا۔اللہ میاں نے ایشیا کو پسند کیا اور شیطان نے یورپ کو۔۔۔اس لیے پیغمبر جو اللہ میاں کی طرف سے آئے ہیں ایشیا میں مبعوث ہوئے ۔وہ صاحب بول اٹھے تو پھر شیطان کے پیغمبر کیا ہوئے ۔انھوں نے جواب دیا:''یہ تمھارے میکائیولی اور مشہور اہل سیاست اس کے رسول ہیں ۔'' [اس پر خوب قہقہہ پڑا ] دنیا میں جنت دوسری گول میز کانفرنس کے زمانے میں انگلینڈ کی مشہور سیاح خاتون مس روزیتا فوریس نے ڈاکٹر صاحب سے ملاقات  کا شوق ظاہر کیا۔چناں چہ مس صاحبہ نے انھیں اپنے ہاں مدعو کیا۔یہ خاتون شمالی افریقہ اور  اسلامی ممالک میں بہت زیادہ پھری تھیں اور ان پراس سیاحت کا بہت اچھا اثر پڑا تھا۔ڈاکٹر صاحب کے خیال میں ان کا محل جو لندن م...