لیکچر نمبر :۵
فکر اقبال کے ماخذ
مقرر:علامہ زید گل خٹک
تاریخ:۲۳۔اکتوبر
۲۰۲۱ء
[بزم فکر اقبال کورس کی تفصیل جاننے کے لیے Click Here]
علامہ زید گل خٹک نے اقبال کو زمانہ کو امتزاج کا دور کہا جہاں ایک تہذیب پر جدید تہذیب اپنے بعض تصرفات
کے لحاظ سے غالب تھی۔یہ دور سائنس کی ترقی کا دور ہے جہاں سائنس نے چرچ کو دیوار
سے لگا دیاتھااس کے علاوہ یہ عہد عملی ایجادات
اور صنعتی انقلابات کا دور تھا لیکن اس نکتہ کا شعور ہر طالب علم پہ لازم ہے کہ
جدید تہذیب ایک جمود کے مقابل کامیاب ہوئی جو کہ مذہب نہیں تھا
بلکہ مذہب سے انحراف پر مبنی تھا ۔
علامہ موصوف نے اقبال کی فکر کے لیے دس[۱۰] ماخذات کو اہم
بتایا جو کہ مندرجہ ذیل ہیں :
·
الکتاب
الکتاب
سے مراد قرآن مجید ہے ۔اقبال کی فکر کی اساس کتاب اللہ ہے اور قرآن سے اقبال کا استدلال ''شہودی''ہے جس
کا مطلب ہے کہ قرآن کے معنی اس طرح بیان کیے جائیں کہ وہ قلب پر شہود/جلوہ کریں۔
ترے ضمیر پہ جب تک
نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشا ہے نہ رازی نہ صاحب کشاف
·
السنہ
السنہ
میں نبی پاک سرور کائنات کا عمل ،اقوال اور طرز معاشرت
آتا ہے یعنی سنت و حدیث کا کامل
مطالعہ اور اس سے زندگی کے مطالب اخذ کرنا۔
·
الآثار
امہات
المومنین،اہل بیعت ،صحابہ کرام اور تابعین کے اقوال افعال
·
التعامل
اسلامی
فکر کا سلسلہ جو ابتدا سے آج تک منقطع نہیں ہوا بلکہ پوری طرح مربوط اور روشن ہے
۔کتنے ہی سانحوں اور صدموں کا اسلامی تاریخ کو سامنا رہا ہے لیکن فکر کا عمومی
رویہ اس سے منقطع نہیں ہوا بلکہ وہ اپنے ماخذ سے مربوط ہے
·
تسلسل
اگر
اسلامی تاریخ میں فکری سطح پہ بددیانتی کی گئی یا کسی بڑے کذاب کا سامنا ہوا پھر بھی اسلام کے فکری نظام
کا تسلسل قائم رہا ۔اقبال سارے فتنوں سے متاثر ہوئے بغیر فکر کے مرکزی دھارے سے
جڑے ہوئے ہیں جو کہ ایک تسلسل کا نام ہے ۔
·
مفاخر
اقبال
مسلم تاریخ کے ہر قابل فخر پہلو سے جڑے ہوئے ہیں اور اس پر فخر کرتے ہیں
·
تفکر
بطور
مسلمان ہمیں قرآن میں غورو فکر کی تلقین کی گئی ہے اور بطور انسان ہمارے اندر طلب اور تجسس رکھا گیا گیا ہے جو کہ ایک فطری اور
لازمی عنصر ہے ۔اقبال نے غورو فکر کا دامن کبھی نہین چھوڑااور یہی چیز انھیں فلسفی
بناتی ہے
·
تشرب
وسیع
تر فکر + امتزاج
·
تحرک
تحریک
پر مبنی ۔۔۔۔جمود نہیں حرکت سے عبارت ہے
·
تشامل
تفریق
نہیں بلکہ اجتماعیت
لیکچر
کے اختتام پر علامہ صاحب نے شرکاء کے سوالات لیے اور ان کے موثر جوابات دیے
۔۔۔۔۔۔بزم فکر اقبال ایک موقر پلیٹ فارم ہے جہاں اقبال کی فکر کو نئے سرے سے
دریافت کرنے کی سعی کی جا رہی ہے اور نئے عہد کو اقبال سے روشناس کروایاجا رہا ہے
۔
رپورٹ : قیصر شہزاد ساقی
Comments
Post a Comment